CTIs Jobs 2025 – پنجاب کے کالجز میں تدریسی مواقع
پنجاب حکومت کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2025 کے لیے CTI (کالج ٹیچنگ انٹرن) کی آسامیاں کھول دی ہیں۔ اس سال 8,084 سے زائد CTIs بھرتی کیے جائیں گے تاکہ سرکاری کالجز میں لیکچرار کی خالی آسامیوں کو عارضی بنیادوں پر پورا کیا جا سکے۔ یہ پروگرام یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہوگا اور انٹرمیڈیٹ کالجز میں سات ماہ جبکہ BS کالجز میں دس ماہ تک جاری رہے گا۔
CTI پروگرام اُن نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ماسٹرز، M.Phil یا PhD کی ڈگری رکھتے ہیں اور تدریس کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف تدریسی تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے جو براہِ راست منتخب امیدواروں کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
CTI کی اہلیت میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ نئے گریجویٹس اور تجربہ کار افراد دونوں اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مرد، خواتین، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر امیدواروں کے لیے مخصوص کوٹہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ یہ پروگرام ہر طبقے کے لیے قابلِ رسائی ہو۔
BS کالجز کے لیے امیدواروں کے پاس متعلقہ مضمون میں MS، M.Phil یا PhD ہونا ضروری ہے، جبکہ جنرل اور کمیونٹی کالجز کے لیے ماسٹرز یا BS (چار سالہ پروگرام) کی دوسری ڈویژن لازمی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس میں اعلیٰ تعلیم، پوزیشن ہولڈرز اور انٹرویو کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔
CTI پروگرام کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 16 ستمبر 2025 کو آسامیوں کی تفصیل کالجز اور CTI پورٹل پر ظاہر کی گئی۔ درخواستیں 16 سے 19 ستمبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ میرٹ لسٹ 22 ستمبر کو جاری ہوگی، جس پر اعتراضات 23 سے 25 ستمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ حتمی میرٹ لسٹ 25 ستمبر کو جاری ہوگی، انٹرویوز 29 ستمبر سے 1 اکتوبر تک ہوں گے، اور منتخب امیدواروں کی فہرست 1 اکتوبر کی شام کو جاری کی جائے گی۔ جوائننگ کی تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
یہ CTI پروگرام نہ صرف تعلیمی میدان میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ پنجاب کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ تدریس کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔
مزید تفصیلات اور درخواست دینے سیٹس دیکھنے اور مکمل تفصیل کے لیے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں
ادھر اپ کو مکمل تازہ اپڈیٹ ملے گی اور تمام سیٹس کی تفصیل ملے گی
Approved seats in





باقی سیٹس کی تفصیل نیچے دی گئی ویب سائٹ پر مدرجہ ذیل ہے اور وہاں پر شیڈیول بھی دیا گیا ہے اور طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے کہ کیسے اپلائی کرنا ہے