وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے نظامِ سکولوں میں عارضی بنیادوں پر اسکول ٹیچنگ انٹرن شپ (School Teaching Interns – STIs) کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ پروگرام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو بہتر اور فعال بنانے کے مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
نامِ منصوبہ
اسکول ٹیچنگ انٹرن شپ (STIs)
دورانیہ
01 دسمبر 2025 سے 31 مئی 2026 تک
عمر کی حد
21 سال سے 45 سال تک
ماہانہ وظیفہ
پریمر سکول STI (Primary School STI): 38,000 روپے
ایلیمنٹری سکول STI (Elementary School STI): 45,000 روپے
سیکنڈری سکول STI (Secondary School STI): 45,000 روپے
ہائیر سیکنڈری سکول STI (Higher Secondary School STI): 45,000 روپے
تعلیمی قابلیت
پرائمری اسکول کے لیے: ایف اے/ایف ایس سی (یا مساوی تعلیم)
ایلیمنٹری اسکول کے لیے: بی اے/بی ایس سی (یا مساوی تعلیم متعلقہ مضمون میں)
سیکنڈری اسکول کے لیے: ایم اے/ایم ایس سی (متعلقہ مضمون میں)
ہائیر سیکنڈری اسکول کے لیے: ایم اے/ایم ایس سی (متعلقہ مضمون میں)
اہم ہدایات
امیدوار اپنی درخواستیں 12 نومبر 2025 سے 21 نومبر 2025 تک آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست جمع کروانے کے بعد کسی بھی صورت میں تبدیلی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
اہل امیدواروں کی فہرست 26 نومبر 2025 کو متعلقہ سکولوں میں آویزاں کی جائے گی۔
تحصیل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں انٹرویو 27 نومبر سے 28 نومبر 2025 تک ہوں گے۔
منتخب امیدواروں کی فہرست 29 نومبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
فائنل میرٹ لسٹ 30 نومبر 2025 کو صبح 10:00 بجے متعلقہ سکول میں آویزاں ہوگی۔
منتخب امیدواران 1 دسمبر 2025 سے اپنی ڈیوٹی کا آغاز کریں گے۔
کسی بھی امیدوار کو انٹرویو یا تعیناتی کے لیے TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
درخواست فارم جمع کراتے وقت امیدوار 1000 روپے بطور فیس جمع کروائیں گے۔
اہم نوٹ
یہ انٹرن شپ عارضی بنیادوں پر دی جا رہی ہے اور اس سے مستقل ملازمت کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔
منتخب امیدواروں کو پنجاب کے مختلف سکولوں میں ان کے علاقے کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔
تمام تفصیلات، درخواست فارم، اور ہدایات محکمہ تعلیم پنجاب کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

درخواست جمع کروانے کے لیے ویب سائٹ:
https://sti.pesrp.edu.pk


