پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کا ہنگامی اجلاس  ۔4 ستمبر 2025 کو ہوا۔میٹرک کے امتحانات کینسل کر دیے گئے۔ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلے کیے گئے ہیں:

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کا ہنگامی اجلاس 4 ستمبر 2025 کو ہوا۔ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلے کیے گئے ہیں:

  1. میٹرک (SSC) کا سیکنڈ اینول امتحان 2025 مؤخر کر دیا گیا ہے، اب یہ امتحان 29 ستمبر 2025 سے پورے پنجاب میں ہوگا۔
  2. امتحانات اب ہفتے کے دن (Saturday) کو بھی لیے جائیں گے، جو پہلے شیڈول سے نکالے گئے تھے۔ یہ فیصلہ صرف 2nd Annual امتحانات 2025 کے لیے ہے۔
  3. تمام کنٹرولرز آف امتحانات نئی ڈیٹ شیٹ بنائیں گے تاکہ میٹرک اور انٹر (HSSC) کے امتحانات میں زیادہ وقفہ نہ ہو اور تعلیمی کیلنڈر پر کم اثر پڑے۔
  4. تمام کنٹرولرز آف امتحانات اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پرچوں کی چیکنگ 20 سے 25 دن میں مکمل ہو جائے تاکہ نتائج وقت پر جاری کیے جا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
0

Subtotal