پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کا ہنگامی اجلاس 4 ستمبر 2025 کو ہوا۔ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلے کیے گئے ہیں:
- میٹرک (SSC) کا سیکنڈ اینول امتحان 2025 مؤخر کر دیا گیا ہے، اب یہ امتحان 29 ستمبر 2025 سے پورے پنجاب میں ہوگا۔
- امتحانات اب ہفتے کے دن (Saturday) کو بھی لیے جائیں گے، جو پہلے شیڈول سے نکالے گئے تھے۔ یہ فیصلہ صرف 2nd Annual امتحانات 2025 کے لیے ہے۔
- تمام کنٹرولرز آف امتحانات نئی ڈیٹ شیٹ بنائیں گے تاکہ میٹرک اور انٹر (HSSC) کے امتحانات میں زیادہ وقفہ نہ ہو اور تعلیمی کیلنڈر پر کم اثر پڑے۔
- تمام کنٹرولرز آف امتحانات اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پرچوں کی چیکنگ 20 سے 25 دن میں مکمل ہو جائے تاکہ نتائج وقت پر جاری کیے جا سکیں۔
