پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سعودی عرب کی 28 یونیورسٹیوں میں داخلوں کا اعلان یہ داخلے فل سکالرشپ پر ہوں گے-مطلب ساری فیس معاف اور ساتھ ویزا رہائش اور ٹکٹ بھی فری

Good News ! The Ministry of Education, Saudi Arabia , has announced fully funded scholarship in 28 KSA universities for 4 year Bachelor’s Degree Program, 2 Years Master’s / MPhil and 3 Years PhD Programs in various fields and 2 year Arabic diploma program.
All programs are fully funded and do not require English or Arabic proficiency tests.
خوشخبری
وزارت تعلیم سعودی عربیہ کے تحت سعودیہ کی کم و بیش 28 یونیورسٹیز میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام اور عربک ڈپلومہ پروگرام کے لیے داخلوں کا اعلان ہوگیا ہے۔
نا اس میں کسی انگلش یا عربک پروفینشسی کی ضرورت ہے نا ہی بینک سٹیٹمنٹ درکار ہے۔
یہاں انتخاب آپ کی مارکس یا اکیڈمک ریکارڈ پر کم اور آپ کے نصیب اور luck پر زیادہ ہوتا ہے۔
عمر زیادہ سے زیادہ بیچلر اور ڈپلومہ کے لیے 25 سال ہو۔
جبکہ ماسٹرز کے لیے 30 اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال سے زیادہ نا ہو۔
یہ مکمل فلی فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں آپ کا ویزہ جہاز کا ٹکٹ رہائش میڈیکل سب کچھ فری ہونے کے ساتھ ساتھ مہانہ 850 ریال آرٹس اور 900 ریال سائنس مضامین والوں کو جب کہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی والوں کو اس سے زیادہ دیے جاتے ہیں، اور بہترین کارکردگی پر فیملی ویزہ بھی مہیا کیا جا سکتا ہے۔
سائنس و آرٹس کے تمام مضامین بشمول اسلامیات و عربی، شرعیہ، قرآن و حدیث، آرٹس، سائنس، LLB، نرسنگ، میڈیسن، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، مینیجمینٹ، بزنس اور بہت سے مضامین میں داخلہ ہوں گے۔

سال میں ایک مرتبہ آنے جانے کا ٹکٹ بھی فری میں ملتا ہے۔
عمرہ کرنے سہولت ہر ہفتے موجود ہوتی ہے، اور یونیورسٹی کی جانب سے گاڑی مقرر کی ہوتی ہے جو آپ کو فری میں لے جا کر عمرہ کرواتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور ہمیں بیت اللہ شریف کا طواف اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے۔

پچھلے سال جتنے احباب سلیکٹ ہوئے ان سب کو ہماری جانب سے بہت مبارک ہو۔
خواہشمند احباب مرد و خواتین اپنے مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس تیار رکھیں:
پاسپورٹ۔
شناختی کارڈ۔
والد اور والدہ کا شناختی کارڈ۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ یا عامہ و خاصہ کے سرٹیفکیٹ اور رزلٹ کارڈ۔
ایم اے، بی ایس، یا شھادۃ العالمیہ کے سرٹیفکیٹ اور رزلٹ کارڈ۔
پی ایچ ڈی کے لیے، ایم فل، ایم ایس، یا 18 سالہ تعلیم کم از کم۔
سفید پسمنظر کے ساتھ بغیر عینک و ٹوپی کے تصویر۔
خواتین نقاب والی تصاویر لگا سکتی ہیں۔
برتھ سرٹیفکیٹ یا ب فارم اگر ہو۔
تزکیہ اگر ہو۔
حفظ قرآن اگر ہو۔
حالیہ پولیس کلئیرنس سرٹیفکیٹ۔
حالیہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ۔
مختصر پرسنل سٹیٹمنٹ۔

اور ان تمام ڈاکومنٹس کا عربی ویریفائڈ ترجمہ۔

درخواست بھجوانے کا لنک:
https://studyinsaudi.moe.gov.sa/

اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ کے ساتھ ساتھ ام القراء یونیورسٹی مکہ مکرمہ، کنگ عبد العزیز یونیورسٹی جدہ، کنگ سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض، کنگ فیصل یونیورسٹی اور بہت سی یونیورسٹیز میں داخلا ہوں گی جن میں سے آپ 5 یونیورسٹیز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

کوشش آپ کا حق ہے مقدر اللہ کے ہاتھ میں ہے، کوشش کریں ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top