مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی لیپ ٹاپ سکیم2025کے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں۔
مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے تاہم اس کے لیے سٹوڈنٹس کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔
لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم2025کے لیے سٹوڈنٹس کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔
تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔
یونیورسٹی کے20,000طلباء،14,000کالج کے طلباء،4,000ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور2000میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
سکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم2025کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو13ویں جنریشن کے کور7آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔حکومت ہونہار طلباء میں50,000جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔


