2025 میںکتنی چھٹیاں ہوگی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
2025 میںکتنی چھٹیاں ہوگی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
سال2025میں17عام تعطیلات اور23اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
5 فروری2025کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی،
23 مارچ2025کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،
یکم مئی2025کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی،
28 مئی یوم تکبیرکی عام تعطیل ہوگی۔
30،31مارچ اور یکم اپریل2025کو عیدالفطر کی3چھٹیاں ہوں گی۔
7 ،8، 9 جون2025کو عیدالاضحیٰ کی3چھٹیاں ہوں گی۔
5 اور6جولائی2025کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
14 اگست2025کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔
5 یا6ستمبر2025کو عید میلادالنبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔
9نومبر2025کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔
25 دسمبر2025کویوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔
26 دسمبر2025کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال2025کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طےکی گئی ہیں۔ چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائےگا۔




