وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ – دوسرے مرحلے کا آغاز
پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سکیم صوبہ پنجاب کے مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے حکومتِ پنجاب کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے۔
سکیم کا دائرہ کار
اس سکیم کے تحت5سے20جانور(کٹے/کٹڑے یا بھیڑ/بکریاں)رکھنے والے مویشی پال کسانوں کو135,000روپے سے540,000روپے تک کی بلاسود قرضہ جات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کارڈ کے فوائد
کارڈ سے25فیصد کیش نکلوانے کی سہولت
رجسٹرڈ ڈیلرز سے وینڈا، سائلج اور مویشیوں کے دیگر ضروری سامان کی خریداری
اہل درخواست گزاروں کو پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا
لائیوسٹاک کارڈ کے حصول کے لیے ضروری ہدایات
درخواست گزار کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا پورا ہونا لازمی ہے:
درخواست گزار محکمہ لائیوسٹاک کے9211سسٹم پر رجسٹرڈ ہو
کم از کم پانچ گائے، بھینس، بکری یا بھیڑ کا مالک ہو
فعال موبائل سم درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہو
درخواست گزار کے پاس درست شناختی کارڈ ہو جس کی معیاد باقی ہو
15 نومبر سے شروع ہونے والے آخری مرحلے کے لیے جلد از جلد اپلائی کریں
رجسٹریشن کا طریقہ کار
آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک وزٹ کریں:
https://plc.punjab.gov.pk/
یا اپنے موبائل سے PLC (space) شناختی کارڈ نمبر لکھ کر8070پر بھیجیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے لیے9211پر رابطہ کریں یا قریبی شفاخانہ حیوانات تشریف لائیں۔
ہیلپ لائن
شکایات کے لیے24/7رابطہ نمبر:
08000-9211
یاد رکھیں!مویشی پال کسانوں کی9211سسٹم پر رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومتِ پنجاب
www.livestock.punjab.gov.pk | @PunjabLivestock | @Livestockdpunjab | @livestockpunjab





