وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ – دوسرے مرحلے کا آغاز
پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سکیم صوبہ پنجاب کے مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے حکومتِ پنجاب کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے۔
سکیم کا دائرہ کار
اس سکیم کے تحت 5 سے 20 جانور (کٹے/کٹڑے یا بھیڑ/بکریاں) رکھنے والے مویشی پال کسانوں کو 135,000 روپے سے 540,000 روپے تک کی بلاسود قرضہ جات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کارڈ کے فوائد
کارڈ سے 25 فیصد کیش نکلوانے کی سہولت
رجسٹرڈ ڈیلرز سے وینڈا، سائلج اور مویشیوں کے دیگر ضروری سامان کی خریداری
اہل درخواست گزاروں کو پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا
لائیوسٹاک کارڈ کے حصول کے لیے ضروری ہدایات
درخواست گزار کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا پورا ہونا لازمی ہے:
درخواست گزار محکمہ لائیوسٹاک کے 9211 سسٹم پر رجسٹرڈ ہو
کم از کم پانچ گائے، بھینس، بکری یا بھیڑ کا مالک ہو
فعال موبائل سم درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہو
درخواست گزار کے پاس درست شناختی کارڈ ہو جس کی معیاد باقی ہو
15 نومبر سے شروع ہونے والے آخری مرحلے کے لیے جلد از جلد اپلائی کریں
رجسٹریشن کا طریقہ کار
آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک وزٹ کریں:
https://plc.punjab.gov.pk/
یا اپنے موبائل سے PLC (space) شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر بھیجیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کے لیے 9211 پر رابطہ کریں یا قریبی شفاخانہ حیوانات تشریف لائیں۔
ہیلپ لائن
شکایات کے لیے 24/7 رابطہ نمبر:
08000-9211
یاد رکھیں! مویشی پال کسانوں کی 9211 سسٹم پر رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومتِ پنجاب
www.livestock.punjab.gov.pk | @PunjabLivestock | @Livestockdpunjab | @livestockpunjab





