گوجرانوالہ بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 – مکمل تفصیل

گوجرانوالہ بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 – مکمل تفصیل

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان⁦2026⁩مورخہ⁦20⁩مئی⁦2026⁩سے شروع ہوگا۔ طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ فارم اور فیس درج ذیل شیڈول کے مطابق جمع کروائیں۔

داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول
– سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی تاریخ: 19 جنوری⁦2026⁩تا⁦11⁩فروری 2026
– دوگنا فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی تاریخ: 12 فروری⁦2026⁩تا⁦24⁩فروری 2026
– تین گنا فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی تاریخ: 25 فروری⁦2026⁩تا⁦09⁩مارچ 2026

فیس کی تفصیل
– سائنس، آرٹس اور کمپیوٹر سائنس گروپ⁦(⁩ریگولر و پرائیویٹ⁦):⁩پارٹ⁦1⁩کی فیس⁦850⁩روپے، پارٹ⁦2⁩کی فیس⁦850⁩روپے، دونوں پارٹس کی فیس⁦1700⁩روپے، کمپوزٹ امتحان کی فیس⁦1000⁩روپے۔
– فنی طلباء⁦:⁩پارٹ⁦1⁩کی فیس⁦1600⁩روپے، پارٹ⁦2⁩کی فیس⁦800⁩روپے، دونوں پارٹس کی فیس⁦1600⁩روپے۔
– کمپوزٹ امتحان⁦(⁩پارٹ⁦1⁩اور⁦2⁩ایک ساتھ دینے والے طلباء⁦):⁩فیس⁦1200⁩روپے۔

رجسٹریشن فیس
– نئے پرائیویٹ امیدواران کے لیے رجسٹریشن فیس⁦1000⁩روپے ہے۔
– فنی طلباء جو ری⁦-⁩اپی امتحان دے رہے ہیں ان کے لیے رجسٹریشن فیس⁦200⁩روپے ہے۔

اہم ہدایات
1. پارٹ⁦1⁩اور⁦2⁩کے امتحان دینے والے طلباء کو داخلہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن فیس بھی لازمی جمع کروانی ہوگی۔
2. کمپوزٹ امتحان دینے والے طلباء کو⁦1200⁩روپے فیس لازمی جمع کروانی ہوگی۔
3. مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisegrw.edu.pk وزٹ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوجرانوالہ بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 – مکمل تفصیل" data-page-url="https://muzhri.com/bise-exams-and-fee-schedule-2026/" data-cache-time="0">
Scroll to Top