پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025ء کی تیاریاں
ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری
ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے
حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہو گا
حج آپریشن میں حجاز مقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائے گی
حج ڈیوٹی انجام دینے کے خواہش مند ملازمین اپنے شعبہ جات کے ڈائریکٹرز ایئر پورٹس منیجرز اور اپنی براچز کے توسط سے درخواست دے سکیں گے
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج ڈیوٹی پر پر جانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے
حج ڈیوٹی کے لیے صرف گورنمنٹ ریگولر ہیلتھ ملازمین اپلائی کر سکتے ہیں
انکوائریز میں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے
اپلائی کرنے کی
آخری تاریخ 10 فروری 2025 ہے.
کیسے اپلائی کریں: اپ این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں
