گورنمینٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،
یکم جنوری2025کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں تشویشناک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی پنشن کم کرکے معاشی حق تلفی کی گئی ہے۔IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈر
کے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ پریکٹس اور روایت کے مطابق تمام صوبائی حکومتیں بھی اس آرڈر کوadoptکرلیں گی۔
ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریبآ%30کم ہو جائیگی۔ جس سے اسوقت موجودہIn-serviceملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی نقصان ہوگا۔بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے”بیس لائن پنشن”پر کیا جائے گا۔موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری2025کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے”بیس لائن پنشن”قرار دیدیا گیا ہے۔




