پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان 🚨
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں80روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت378روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ساتھ ہی حکومت نے لیوی میں بھی80روپے کی کمی کا حکم دیا ہے، جسے عوامی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
*پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مندرجہ زیل ہیں:*
✅Petrol: Rs 378.41/Ltr
✅Diesel: Rs 520.35/Ltr
✅Kerosene Oil: Rs 467.48/Ltr
✅پٹرول: 378 روپے41پیسے فی لیٹر
✅ڈیزل: 520 روپے35پیسے فی لیٹر
✅مٹی کا تیل: 467 روپے48پیسے فی لیٹر
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی اور ایندھن کی بلند قیمتوں نے ہر گھر کے بجٹ کو مشکل بنا دیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے نہ صرف ٹرانسپورٹ اور روزمرہ سفر پر مثبت اثر پڑے گا بلکہ اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں بھی کمی کی امید کی جا رہی ہے۔
👉 عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ اقدام روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔



